ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی شام میں داعش کے 32 جنگجو ترک فوج اور باغیوں کے ہاتھوں ہلاک

شمالی شام میں داعش کے 32 جنگجو ترک فوج اور باغیوں کے ہاتھوں ہلاک

Sat, 07 Jan 2017 12:26:37    S.O. News Service

دمشق،6جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی شام میں ترک افواج اور شامی باغیوں کی مختلف کارروائیوں میں انتہا پسند تنظیم داعش کے 32 جنگجو مارے گئے ہیں۔ ترک فوج نے آج بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام میں داعش کے اکیس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ انقرہ حکومت نے چار ماہ قبل شامی سرزمین پر عسکری کارروائی شروع کی تھی، جس کا مقصد سرحدی علاقوں میں جہادیوں کا خاتمہ اور شامی باغیوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔
 


Share: